ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب :ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی،حادثات 524 سے کم ہوکر 358 ہوگئے

پنجاب :ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی،حادثات 524 سے کم ہوکر 358 ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب کے مختلف شہروں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں سال مہلک حادثات کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سال 2026 میں اب تک پنجاب میں 358 مہلک ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 524 تھی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق جان لیوا حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، ڈرائیورز کی غفلت اور ون وے کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ رانگ وے ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے مختلف شاہراہوں پر موبائل کیمروں کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران موبائل کیمروں کی مدد سے 14 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ گوجرانوالہ میں بھی موبائل کیمروں کے ذریعے 3 ہزار 334 چالان کیے جاچکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ ڈیسک کے ذریعے حادثات کی جگہوں کا مکمل جائزہ اور تحقیق کی جاتی ہے تاکہ حادثات کی وجوہات کا تعین کرکے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جاسکیں۔