ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف  :پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
 ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین کے خاندان کو ہی ٹکٹ دیا جائے، پہلی ترجیح ان کی بیویوں کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ دلچسپی نہ لیں تو اراکین کی جانب سے نامزد کردہ شخص کو ٹکٹ دیا جائے گا، بصورت دیگر پولیٹیکل کمیٹی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کر کے بانی تحریک انصاف کو بھجوائے گی اور ان کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔