عثمان خادم: الیکشن کمیشن نے نااہلی کے باعث خالی ہونے والی مزید3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے.
الیکشن کمیشن کا این اے 143، این اے 185 اور پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا،2قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا،تینوں حلقوں میں الیکشن کیلئے 26 اگست کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،28سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔
3ستمبر تک سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا،13ستمبرکوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،16ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے،5اکتوبر کو تینوں حلقوں میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔