ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کے طاقتور سلسلے کی ملک میں انٹری،مزید بارشوں کی پیش گوئی

مون سون کے طاقتور سلسلے کی ملک میں انٹری،مزید بارشوں کی پیش گوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بارش سے  موسم خوشگوار ہو گیا۔
ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی اور حبس کی کیفیت ختم ہو گئی،محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے طاقتور سلسلے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن کا زیادہ اثر جنوبی حصوں پر ہوگا۔

مون سون کے طاقتور سسٹم   سے کراچی پانی پانی ہو گیا ،  شہریوں  نے رات سڑکوں پر گزاری ، محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی  بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ 

   تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہونا شروع ہوگئی ،کچھ سڑکوں سے پانی نکل گیا، بیشتر سڑکوں پر تاحال موجود ہیں ۔حادثات اور کرنٹ لگنے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری، کئی گاڑیاں سڑکوں پر پر چھوڑ کر پیدل گھر گئے۔ 
 14 گھنٹے بعد بھی ریڈ زون سے پانی نہ نکالا جاسکا 

  بارش کے بعد رات گزر گئی لیکن  14 گھنٹے بعد بھی کراچی کے ریڈ زون میں پانی موجود ہے۔ 

 کراچی میں ایوان صدر اور ضیاء الدین احمد روڈ سے پانی نہ نکالا جا سکا۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ 

 ضیاءالدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنےکی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے۔

 رپورٹس کے مطابق کل کی بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار آج بھی اس پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔

  گورنر ہاوس کے اطراف بھی پانی جمع,شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل روڈ تک پانی موجود  ہے۔

  کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند
 کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی، شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے۔

 بارش کے بعد پیدا ہونے والی حبس کی صورتحال سے شہری پریشان ہیں، بجلی کی فراہمی منقطع ہوئےکئی گھنٹے گزرچکے ہیں۔ 

 کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے1550 سےزائد فیڈرز سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

   حادثات میں 10اموات، آج عام تعطیل
 واضح رہے کہ  کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش  کا سلسلہ جاری رہا، مختلف حادثات میں 10 افراد کی اموات، شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی، کئی انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔