سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائےگی۔واضح رہے کہ نوشاد علی پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز  میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی امپائر بھی رہے ہیں۔