مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے آج لندن جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
کراچی سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوچ کے حادثے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے، کم ہے۔ یہ خبر سن کر دل بے حد دکھی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس ہے، ان کی مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور تمام غمزدہ خاندانوں کو صبر…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 20, 2023
سابق وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دل بے حد دکھی ہے،
مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔