ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے  عدالت میں درخواست اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے ٹیریان سے متعلق تردید کرتے تھے، عمران خان اب ٹیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟ اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔