پنتالیس سال بعدپاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایشین گیمز میں کامیابی

پنتالیس سال بعدپاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایشین گیمز میں کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس علی:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے 45سال بعد ایشین گیمز میں قومی فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ، کیپٹن صفدر کی ہٹ دھرمی اور فٹ بال پر قبضے کی خواہش کے نتیجے میں کھیل کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔
فیفا فٹ بال ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی 45برس بعد ایشین گیمز میں کامیاب ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ نیپال رینکنگ میں ہم سے 40 درجے بہتر ہے۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے امید ہے کہ کھیلوں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فٹ بال فیڈریشن کو سالانہ دس کروڑ روپے گرانٹ دی جائے ۔
جبکہ صدر پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر فٹ بال فیڈریشن کے صدر بننے میں ناکام ہوئے تو انہوں نے فٹ بال ہاو¿س پر قبضہ کرادیا جس سے کھیل کو بہت نقصان پہنچا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer