ضمنی انتخابات میں کامیابی پر چودھری نواز لدھڑ کو مبارکباد  کے پیغامات

ضمنی انتخابات میں کامیابی پر چودھری نواز لدھڑ کو مبارکباد  کے پیغامات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضمنی انتخابات میں لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 158سے کامیابی پر مسلم لیگ ن کے چودھری نواز لدھڑکو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 158میں مسلم لیگ ن کے چودھری نواز لدھڑاور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الٰہی کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں ن لیگ کے چودھری نواز لدھڑ نے میدان مار لیا،انتخابات  میں کامیابی پر چودھری نواز لدھڑ اور ان کے بیٹے چودھری محمد رضوان کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، لیگی امیدوار کی کامیابی پر آہلو پنڈ میں ان کے ڈیرے پر جشن منایا گیا، کارکنوں کی جانب سے آتشبازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

  مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن منور حسین کا کہنا تھا کہ چودھری نواز لدھڑ کی کامیابی سے حلقے کے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ ملے گا،ان کا کہناتھا کہ عوام کی خدمت چودھری نواز لدھڑ کا شیوہ ہے، وہ بطور رکن پنجاب اسمبلی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔