خواتین کی پہلی پنک گیمز 2سے5مئی تک لاہورمیں ہوں گی، ڈی جی سپورٹس

خواتین کی پہلی پنک گیمز 2سے5مئی تک لاہورمیں ہوں گی، ڈی جی سپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی سپورٹس پرویزاقبال کا کہنا ہے کہ خواتین کی پہلی پنک گیمز2سے5مئی تک لاہورمیں ہوں گی ۔ 
پہلی وزیراعلیٰ پنک گیمز کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پرویزاقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پنک گیمز 2024کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر اور ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم کی شرکت کی، اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمان بھی شریک ہوئے ۔
ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ خواتین کی پہلی پنک گیمز2سے5مئی تک لاہورمیں ہوں گی۔  پنک گیمزمیں پنجاب کےتمام ڈویژن سےخواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پنجاب کی16یونیورسٹیوں سےخواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔  پہلی پنک گیمز میں 7کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ 
انہو ں نے مزید کہا کہ پنک گیمز میں اتھلیٹکس ہاکی، باسکٹ بال اور آرچری کے مقابلے ہوں گے، کرکٹ ٹیپ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے ۔