ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل رضا ملک:طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر بائیس سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شاہین ایئر کی ریاض جانے والی پرواز 735 منسوخ ، پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 670 منسوخ ، پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز پی کے 671 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 656 منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 657 ، شاہین ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 776 اور شاہین ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 777 کو منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب متعدد فنی خرابیوں کی وجہ سے شاہین ایئر کی ریاض جانے والی پرواز 739 پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ، شاہین ایئر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 736 پندرہ گھنٹے لیٹ ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 595 تیس منٹ لیٹ ، شاہین ایئر کی گوانگ ژ و سے آنے والی پرواز 891 پچاس منٹ پہلے پہنچی ،کویتی جزیرہ ایئر کی کویت جانے والی پرواز 651 پینتالیس منٹ لیٹ روانہ ،قطر ایئر کی دوحہ سے آنے والی پرواز 620 ایک گھنٹہ 40 منٹ لیٹ پہنچی ،قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 621 ایک گھنٹہ 25 منٹ لیٹ روانہ ،کویت ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز 203 ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچی ،کویت ایئر کی کویت جانے والی پرواز 204 ایک گھنٹہ 45 منٹ لیٹ روانہ ،گلف ایئر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 پچپن منٹ لیٹ پہنچی ،گلف ایئر کی بحرین جانے والی پرواز 765 سوا گھنٹہ لیٹ روانہ ،امارات ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 پچاس منٹ لیٹ پہنچی ،امارات ایئر کی دبئی جانے والی پرواز 625 چھیالیس منٹ لیٹ روانہ ،قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 629 تیس منٹ لیٹ روانہ ،سعودی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 پچپن منٹ لیٹ پہنچی۔

بائیس سے زائد پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات رہیں جس سے ان کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer