ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر قیدیوں کی مو جیں

عید پر قیدیوں کی مو جیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کےکھانے،جیلوں کی سکیورٹی کیلئےاحکامات جاری،آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سےاحکامات جاری کر دیے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  کوقیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والوں کے بارے میں مکمل آگاہ کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے عید کے دنوں میں قیدیوں کی مکمل تحفظ فراہم کر  نے کا عندیہ دیا ہے۔ ان دنوں میں ملزمان کے لئے عمدہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا، تا کہ وہ بھی عید کی ان خوشیوں میں شامل ہو سکیں، اس سلسلے کے حوالے سے انتظامات کو  مکمل کر  نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ہر اس شخص پر نظر رکھی جا رہی ہے  جو ملنے آ رہا ہے۔

عیدکےتینوں دن قیدیوں کو ناشتے،دوپہراورشام کےکھانےمیں گوشت دیاجائیگا،پہلےدن ناشتے میں کھانے کےساتھ سویاں بھی دی جائیں گی، قیدیوں سےملاقات کیلئےآنیوالوں کی جامہ تلاشی لی جائے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عیدکےتینوں دن جیل میں موجودرہیں گے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سامان کی چیکنگ اورتلاشی میں موجودرہےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer