سٹی 42 : امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوتا ہے وہ ایرانی قیادت سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہونے والے ہیں، مذاکرات میں بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے بھی ملاقات کروں گا، ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا ، سنجیدہ ہیں۔
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا ایران کےساتھ مذاکرات کا دوسرا دور کامیاب رہے گا، آج معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔