سٹی 42 : انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 278.92روپے سے کم ہوکر 278.91روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 7 پیسے سستاہوکر 331.08 روپے، برطانوی پاونڈ 10 سستاہوکر 380.35 روپے، یو اے ای درہم 12 پیسے مہنگاہوکر 76.94 روپے کاہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 8 پیسے مہنگاہوکر 75.09 روپے کا ہوگیا۔