ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات ,ویڈیو لنک سے 20 مقدمات کی سماعت

عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات ,ویڈیو لنک سے 20 مقدمات کی سماعت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں، اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹادیے گئے ہیں۔ 

 اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک لاہور سے ویڈیو لنک پر بینچ میں شامل رہیں, لاہور رجسٹری میں ہنگامی صورتحال رہی مگر سماعتیں متاثر نہ ہوئیں، اعلامیہ میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث عدالتی کارروائی بغیر رکاوٹ جاری رہی، 28 میں سے 20 کیسز نمٹا دیے گئے، بروقت انصاف یقینی بنایا گیا۔

  اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق غیر متوقع حالات میں بھی عدلیہ متحرک ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلا، عملے اور آئی ٹی ٹیم کی تعریف کی۔

 سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گا کہ آئی ٹی ٹیموں کی بروقت کاوشوں سے ویڈیو لنک سماعت ممکن ہوئی، یہ جدید اور مؤثر عدالتی نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے، سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل صلاحیتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer