سٹی 42 :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزئین و آرائش کے منصوبے جاری ہیں، ہر گاوں اور گلی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے لئے 45 ارب روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں، ستھراپنجاب پروگرام صوبے کے عوام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا تحفہ ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں واضع تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چند ماہ میں کارڈیالوجی اور کینسر اسپتال بنائے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرائم فری پنجاب مشن کے تحت جرائم اور ریپ کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 809 ملین کی لاگت سے 7500مثالی گاوں کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہوا ، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں، ماضی میں ترقیاتی کام چند علاقوں تک محدود تھے اب نقشہ بدل رہا ہے ۔