ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ایران امریکہ تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے: محسن نقوی

پاکستان ایران امریکہ تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ ایران بارے آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے  کشیدگی کم کرنے کے لیے  پاکستان کے مثبت و تعمیری  کردار کو سراہا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، برادرانہ تعلقات کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان ایران امریکہ تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کا دیرپا حل ہی خطے کے استحکام و امن کا ضامن  ہے ۔ 

چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔