ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شہر کی آبادیوں میں قائم صنعتی یونٹس کے حفاظتی انتظامات ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئے ہیں، حالیہ پینٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں فائر ہائیڈرنٹ سسٹم سرے سے فعال نہیں تھا، جبکہ آگ بجھانے کے بنیادی آلات بھی موجود نہیں تھے۔ حفاظتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث ریسکیو 1122 پنجاب کو آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود تیار پینٹ اور کیمیکلز نے آگ کی شدت اور دھوئیں میں اضافہ کیا، جس سے نہ صرف ریسکیو آپریشن متاثر ہوا بلکہ اردگرد کے علاقوں کے مکینوں کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری آبادیوں میں قائم فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے، بصورت دیگر ایسے واقعات انسانی جانوں اور ماحول دونوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔