ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

لاہور: بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شوہر محمد اعظم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نے اپنی اہلیہ شبنم بی بی کا چھری کے وار سے گلا کاٹ دیا تھا، تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025 میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ جاری کیا۔

Ansa Awais

Content Writer