ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے منصوبہ تیار

پشاور: ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے منصوبہ تیار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، قانون سازی کے بجائے اضافے کا اختیار اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو دینے کے بلز تیار کرلئے گئے۔

 تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار قانون سازی کی بجائے اسمبلی کی فنانس کمیٹی کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا، قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط اوراستحقاق نے بلزسے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد محکمہ قانون کو بھجوائی جائے گی۔

 بل منظوری کے بعد تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا اختیاراسمبلی کی فنانس کمیٹی کے پاس آجائے گا، فنانس کمیٹی اسمبلی میں قانون سازی کئے بغیر تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرسکے گی۔

 ترمیمی بلزصوبائی کابینہ اوراسمبلی سے منظور کروائے جائیں گے، نئے بلزکے پاس ہونے پر موجودہ نافذالعمل قوانین منسوخ ہو جائیں گے۔ محکمہ قانون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے اختیار کا ترمیمی بل کی خامیاں دور کرے گی، ممبران اسمبلی کی تنخواہوں وغیرہ سے متعلق اختیار اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے پاس آجائے گا۔

 ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ فنانس کمیٹی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کرسکے گی۔