ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب

مون سون سے قبل جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور کی مانیٹرنگ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے مختلف پراجیکٹس کی موجودہ پیشرفت اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈی جی نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ منصوبوں پر آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے فیلڈ وزٹس بھی کر چکے ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔

بلال یاسین نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے افسران فیلڈ سائٹس کی باقاعدہ نگرانی کریں اور تکنیکی پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری میگا پراجیکٹس کی ٹائم لائن اور مجوزہ اقدامات پر جلد از جلد ورکنگ مکمل کی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ جاری منصوبوں کی ڈیڈ لائن سے قبل تکمیل اور ان کی افادیت کے حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔