راؤ دلشاد: مریم نواز نے گندم خریداری کے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دیدی۔
نظام کےفی الفور نفاذ کو یقینی بنانےکیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ،کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی،وزیراعلیٰ کی منظوری سےمعاملہ ہنگامی بنیادوں پرکابینہ کی منظوری کیلئےپیش کرنےکی ہدایت کی گئی ، الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم سے ذخیرہ شدہ گندم کی شفاف نگرانی ممکن ہوگی، فوری ڈیجیٹل اندراج سے ریسیورز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی ، کسانوں کو جعلی رسیدوں اور دھوکہ دہی سے تحفظ دیا جاسکے گا،سرکاری ودیگر گوداموں کے معیار کی خودکار جانچ پڑتال ہوسکے گی،زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درست اعداد و شمار سامنے آئینگے،مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے اور لوجسٹکس کے اخراجات میں کمی ہوسکے گی،بینکوں کو فصل پر قرضوں کی منظوری میں آسانی اور شفافیت کا عنصر شامل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App