ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی نازیبا ویڈیوز اصلی یا جعلی؟ کس نے لیک کیں؟

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی نازیبا ویڈیوز اصلی یا جعلی؟ کس نے لیک کیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب حالیہ دنوں ایک ویڈیو لیک اسکینڈل کا نشانہ بن گئی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے سامعہ حجاب نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے تاہم اسی پیغام میں انہوں نے سابق بوائے فرینڈ پر ویڈیو لیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ میں اس ویڈیو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا پر میرے کردار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو میرے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقام کی بنا پر وائرل کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جدید ٹیکنالوجی اور ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کی گئی ہے تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

سامعہ نے مزید کہا کہ “میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو پر یقین نہ کریں۔ میں جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں قانونی کارروائی کے لیے شکایت درج کرواؤں گی۔”

ٹک ٹاکر کی جانب سے انکار کے باوجود اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو واقعی جعلی ہے یا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے۔ سامعہ کی جانب سے اپنے سابق بوائے فرینڈ پر الزام لگانا اس معاملے کو مزید مشکوک بنا رہا ہے۔