ویب ڈیسک: عید الفطر کے لئے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کےلئے اور ا سکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے عید الفطر کی چھٹی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی چھٹی 29 رمضان ہفتہ 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد سے شروع ہوں گی، چھٹی چار دن کی ہوگی۔
قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی شق دو کے مطابق سعودی باشندوں کو اس کی پابندی کرنا ہوگی۔
سعودی کے قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ ’اگر تہوار یا کسی قومی پروگرام کی چھٹیاں ہفتہ وارچھٹی کے ساتھ ٹکرا رہی ہوں تو ایسی صورت میں ملازم کو عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل یا آخر میں اس کے بدلے چھٹی دینا ہوگی۔
دوسری طرف سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیوٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سنیچر 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے پر شروع ہوں گی، تعطیلات 4 دن کی ہوں گی۔تمام آجروں کو قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی شق دو کے مطابق اس کی پابندی کرنا ہوگی۔
قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ اگر تہوار یا کسی قومی پروگرام کی چھٹیاں ہفتہ وارچھٹی کے ساتھ ٹکرا رہی ہوں تو ایسی صورت میں ملازم کو عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل یا آخر میں اس کے بدلے چھٹی دینا ہوگی۔
سالانہ چھٹی میں توسیع تہوار کی چھٹیوں کے حساب سے ہوگی جہاں تک بیماری کی چھٹی کا تعلق ہے تو ملازم کو عید کی چھٹیوں کے محنتانے کا استحقاق حاصل ہوگا، اس حوالے سے بیماری کی چھٹیوں کے محنتانے کا اعتبار نہیں ہوگا۔