ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی رہنما نے چیئرمین سینیٹ کے مطالبے کو طے شدہ معاملہ قرار دیدیا

پیپلز پارٹی رہنما نے چیئرمین سینیٹ کے مطالبے کو طے شدہ معاملہ قرار دیدیا
کیپشن: Qamar Zaman Kaira
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری چیئرمین سینیٹ کے لیے ڈیمانڈ نئی نہیں ہے، یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔ْ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا، گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے دن سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا، اگر اس میں کوئی تعطل آیا بھی ہے تو ایک دو دن میں حل ہوجائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ ایشوزہیں ، مگر وہ ڈیڈلاک نہیں بنیں گے۔ذرائع کا بتانا تھاکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا تھا۔