ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی،  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 57  پیسے  سے کم ہو کر  163 روپے پر آگئی۔مسلسل بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ  جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہواقع ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو گیا قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 163.57 سے سستا ہو کر 163 روپے کا ہوگیا

دوسری جانب پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق  کورونا کی تباہ کاریوں سے پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا اور کورونا کے باعث پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی، اسی طرح پنجاب کی غریب آبادی میں دس فیصد تک اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا، اور اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پنجاب کی 58 فیصد تک آبادی خط غربت تک پہنچ جائے گی، ذرائع نے بتایا یا ہے کہ پنجاب کو کورونا کی وجہ سے 6 کھرب سے 18 کھرب تک نقصان پہنچے کا اندیشہ ہوگا جبکہ پنجاب کا جی ڈی پی 3 فیصد سے9 فیصد تک کم ہو جائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer