ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سےمتعلق اہم فیصلہ

دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سےمتعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لئے دو خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی،500کے قریب مسافروں کی لاہور آمد متوقع ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے آج 2خصوصی پروازیں چلائےگی دونوں پروازوں کےذریعےدبئی سے5 سو مسافروں کولاہورلایاجائےگا دبئی سے پروازپی کے204 شام 5 بجے 250 مسافروں کولاہورلائےگی۔ دوسری پروازپی کے 8702 رات 10 بجے 250 مسافروں کولاہورلائےگی۔ پی آئی اے دونوں خصوصی پروازوں کے لئے777 طیارے استعمال کرے گا۔ مسافروں کو لاہور پہنچنے پر 2 دن کےلیے قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے، ایس او پیز سپیشل پروازوں اور چارٹر طیاروں کے لیے جاری کیے گئے جو 18 اپریل سے 30 اپریل تک نافذالعمل رہیں گے۔
جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی جہازوں کو پاکستان آنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے۔ انٹرنیشنل فلائٹس کے آنے اور جانے کے وقت اور تاریخ کا تعین پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کرے گی۔
ایس او پیز کے مطابق مسافروں کے جہاز میں بیٹھنے سے قبل پورے جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائیگا۔ جہاز کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہونے کی تسلی خود جہاز کا پائلٹ کرے گا۔ جہاز اڑنے سے قبل متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جراثیم کش سپرے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
جہاز کے دیگر دستاویزات کے ہمراہ پائلٹ کو یہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا، ہرجہاز میں کورونا سے بچاؤ کیلئے کٹس، ماسک اور گلوز فراہم ہونے چاہیں۔ جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہر مسافر اور عملے کی سکریننگ کی جائے گی۔
ہر مسافر سے کورونا بچاؤ کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ پُر کرایا جائیگا۔ جہاز کے اندر مسافروں کو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بٹھایا جائیگا اور سوشل ڈیسٹنس کا خیال رکھا جائے۔ ایس او پی لے مطابق تمام مسافر دوران سفر سرجیکل ماسک پہن کر رکھے گے، تمام کیبن کریو اور کاک پٹ کا عملہ دوران پرواز سرجیکل ماسک اور پی پی ای کٹ پہننے کے پابند ہونگے، دوران پرواز کیبن کریو ہر مسافر کو گھنٹے بعد ہینڈ سینٹائزر مہیا کرینگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer