تمام پولیس اہلکاروں کو ہیپاٹائٹس، ایڈز ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری

تمام پولیس اہلکاروں کو ہیپاٹائٹس، ایڈز ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائٹس اورایڈز ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، بیماریوں میں مبتلا اہلکاروں کو خصوصی علاج کے لیے ہیلتھ کارڈز جاری ہونگے۔

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کے ایڈزاورہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ اہلکاروں کےایڈز، ہیپاٹائٹس بی اورسی کے ٹیسٹ کے پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے تعاون سے کروائےجائیں۔ جن اہلکاروں کی ٹیسٹ مثبت آئے ان اہلکاروں کے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے ہیلتھ کارڈز بنوائیں جائیں۔ تاکہ وہ وہاں سے اپنا خصوصی علاج کروائیں۔ جن اہلکاروں کو ہیلتھ کارڈدیے جائیں گے وہ ہیپاٹائٹس بی اورسی کےبل نہیں کلیم کرسکیں گے۔گزشتہ سال کی سکریننگ رپورٹ میں ہزاروں اہلکارمختلف بیماریوں میں مبتلاتھے جسکی وجہ سے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔