ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف لاہور میں سب سیاسی جماعتوں کو حیران کرنے کیلئے تیار

تحریک انصاف لاہور میں سب سیاسی جماعتوں کو حیران کرنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: تحریک انصاف مینار پاکستان جلسہ، جلسے کے لیے 2لاکھ افراد کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ مینار پاکستان کے پنڈال میں پچاس ہزار کرسیا ں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز پیر سے کرے گی، مینار پاکستان کے پنڈال میں پچاس ہزار کرسیا ں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مینارپاکستان کے چبوترے پر 120 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اور 18فٹ اونچا اسٹیج بنے گا۔ ڈی جے ولی سنز میوز ک کاتڑکا لگائےگا۔

تحریک انصاف پیر سے لاہور کو پارٹی پرچموں سے سجانا شروع کرے گی، جبکہ شہر کو بینرز، فلیکسز اور پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر سے سجایا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی کے مطابق کل پی ایچ اے کو پبلسٹی کے لیے درخواست دے دی جائے گی۔