ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کیلئےسندھ سے پیدل سفر کرنیوالا نوجوان ساہیوال پہنچ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کیلئےسندھ سے پیدل سفر کرنیوالا نوجوان ساہیوال پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش لیے سندھ کے ضلع دادو سے پیدل لاہور جانے والا نوجوان غلام حیدر 21 روزہ طویل سفر کے بعد ساہیوال پہنچ گیا۔

غلام حیدر کا کہنا ہے کہ وہ 21 روز سے مسلسل پیدل سفر کر رہا ہے اور ایک ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرچکا ہے اس کی خواہش ہے کہ لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کرے اور پنجاب میں صفائی، سڑکوں کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرے۔

نوجوان نے کہا کہ مریم نواز شریف کو سندھ سے بھی الیکشن لڑنا چاہیے تاکہ سندھ کو بھی پنجاب کی طرح صاف ستھرا بنایا جا سکے غلام حیدر کے مطابق طویل سفر کے باوجود اسے کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، راستے میں مسجد یا ہوٹل پر آرام کرنے کے بعد دوبارہ سفر شروع کردیتا ہے۔