ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے ملک بھر میں 108 گراؤنڈز تیار کیے جا رہے ہیں: محسن نقوی

سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے ملک بھر میں 108 گراؤنڈز تیار کیے جا رہے ہیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے لیے ریجنل انڈر 15، 17 اور 19 کرکٹ کا راستہ کھول دیا گیا ۔ ملک بھر میں 16 ریجنل اکیڈمیز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروفیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے۔ پاکستان بھر میں 1400 سکولز اور 21 ہزار نوجوان کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انڈر 17 ٹیم میں شامل 20 میں سے 16 کھلاڑی دوہزار پچیس، چھبیس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔ سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے ملک بھر میں 108 گراؤنڈز تیار کیے جا رہے ہیں، سکولز سے ریجنل اکیڈمیز تک نوجوان کرکٹرز کے لیے واضح راستہ قائم کیا جا رہا ہے۔