ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

العلیم میڈیکل کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد علی ہاشمی انتقال کر گئے

العلیم میڈیکل کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد علی ہاشمی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: لاہور میں العلیم میڈیکل کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر عابد علی ہاشمی انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم ڈاکٹر عابد علی ہاشمی کی نماز جنازہ گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہسپتال اور العلیم میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز، افسران و عملے، عزیز و اقارب اور مرحوم کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حنیف، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر عبدالرحمن، پروفیسر ظہیر اختر، ڈاکٹر ماجد کلیم، ڈاکٹر ثاقب مشرف، ڈاکٹر احسن حفیظ، اعجاز حسین اور اسد اللہ شاہ سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔

فرحان احمد، خالد علی، محمد محبوب، محمد طاہر اور محمد نوید سمیت گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال اور العلیم میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز و عملے نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شرکاء نے ڈاکٹر عابد علی ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔