ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر 

 آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:عالمی فضائی درجہ بندی میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 179 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 211، پیراگون سٹی میں 197 اور اقبال ٹاؤن میں 190 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 171، چمن پارک میں 165، برکی روڈ پر 162 جبکہ بیدیاں روڈ پر اے کیو آئی 160 ریکارڈ ہوا۔

لاہور کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آج ہواؤں کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم میں حبس اور گرمی کا احساس نسبتاً کم رہے گا، جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔