ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج حسن رضا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج حسن رضا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

 فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔

 حسن رضا پاشا نے اس حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔

سابق جج کے آفس پر فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ 

ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ او چکلالہ کو ہدایات دیں۔ 

واقعہ کے وقت آفس بند تھا، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ٹیکنیکل شواہد کے حصول کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 

واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔