سٹی 42 : ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17فیصد پر آگئی۔ مہنگائی میں کمی کےباوجود18 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، حالیہ ہفتے ڈیزل 1.06 فیصد مہنگا ہوا، انڈے0.91اور بیف کی قیمت میں 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے سگریٹس،جلانے والی لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ٹماٹر23.11 اور چکن 12.74فیصد سستا ہوا، کیلے5.07فیصد ،آٹا 2.60 اور پیاز1.17فیصد سستے ہوئے ، پہلی سہ ماہی کےبجلی چارجز میں6.21 فیصد کی کمی ہوئی۔ اسکے علاوہ حالیہ ہفتے 14اشیاء سستی اور19 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔

مہنگائی میں11 ستمبرکو ختم ہونےوالے ہفتےکےدوران 0.02فیصدکی کمی ہوئی تھی ۔