سٹی 42 : 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی۔
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا ، 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 54 منٹ پر ہوگا۔
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا ۔