علی ساہی:فائلز57،نمبرپلیٹس56اورسمارٹ کارڈزکے21روپےڈلیوری چارجزمیں اضافہ، فائلز،سمارٹ کارڈز،نمبرپلیٹس کی ڈلیوری کو 3سالہ کنٹریکٹ کےنئےریٹس حتمی شکل دیدی۔
محکمہ ایکسائزنےگورنمنٹ ٹوگورنمنٹ کنٹریکٹ کیلئےپوسٹ آفس سےریٹس مانگےتھے، پوسٹ آفس نےاگلےکنٹریکٹ کیلئےریٹس پرائیویٹ کوریئرکمپنیوں سے زیادہ دیدیئےتھے۔
پوسٹ آفس نےسابقہ ریٹس سے400فیصدسےبھی زائداضافی ڈلیوری چارجز کی ڈیمانڈ کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایکسائزنےڈلیوری چارجزکی ڈیمانڈمسترد کرکے نئے ریٹس دیئےتھے۔
ایکسائزحکام کے مطابق پوسٹ آفس نےفائلزڈلیوری کیلئے165روپےکی ڈیمانڈبھجوائی تھی، نمبرپلیٹس145اورکارڈزکی ڈلیوری کیلئے95روپےکی ڈیمانڈبھجوائی تھی۔
سابقہ کنٹریکٹ میں فائل 43نمبرپلیٹس 34 اورکارڈکی ڈلیوری کے27روپے تھے، نئے کنٹریکٹ کیلئےسمارٹ کارڈ48 ،نمبر پلیٹس 90روپےوصول کیےجائیں گے۔
فائلزڈیلیوری کے 100 روپے وصول کئے جائیں گے،ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے منظوری کے لئے سمری حکومت کو بھجوادی،مہنگائی کو مدنظر رکھ کر ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔