سعید احمد: برطانیہ کی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ کی ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبر سے لندن سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کو سعودی شہر ریاض کے ذریعے فضائی آپریشن میں شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
خیال رہے کہ ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں، تاہم اب ایک بار پھر آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔