ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کے ملزم منہاق جمیل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ، رپورٹ طلب

قتل کے ملزم منہاق جمیل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ، رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے ملزم منہاق جمیل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ڈاکٹروں کا نیا بورڈ تشکیل دے کر آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔گزشتہ روز ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت کے حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے ایم ایس کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا۔سماعت کے دوران ایم ایس نے عدالت سے غیر حاضری پر معافی مانگ لی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے ملزم منہاق جمیل کی ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ منہاق جمیل کے خلاف 30 اپریل 2024 کو تھانہ مصطفی آباد قصور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer