ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے سے نجات

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے سے نجات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو اب گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے لیے ایکسائز دفاتر نہیں آنا پڑے گا, نئے سسٹم کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے موقع پر شہریوں کو گاڑی کے فرنٹ، بیک اور چیسیز کی تصاویر اپلوڈ کرنا ہوں گی۔

رضوان شیروانی کے مطابق تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد کیس انسپکٹر اور ای ٹی او کے فیز پر منظوری کے لیے جائے گا۔ ماضی میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں فزیکل انسپکشن کے لیے ایکسائز دفاتر آتی تھیں، لیکن نئے نظام سے عوام کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام نمبر پلیٹس اب ایڈوانس نمبرز کے طور پر خریدی جا سکیں گی۔ اس کے لیے ایڈوانس پی ایس آئی ڈی بنا کر نمبر حاصل کیا جا سکے گا۔

ایڈیشنل ڈی جی نے اعتراف کیا کہ یکم ستمبر سے نئے سسٹم پر منتقلی کے بعد کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے آئی ٹی کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔