ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ایل بی کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری

ایل ایل بی کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی لاءکےخواہشمندطلباکیلئےسہولت، جی سی یونیورسٹی نے لاء سیٹس میں مزید اضافہ کر دیا۔

ایل ایل بی کی سیٹس 100 سے بڑھا کر 150 کر دی گئیں، پاکستان بار کونسل نے 50 اضافی سیٹس کی منظوری دے دی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی جلد 50 اضافی سیٹس پرداخلوں کے لئےاشتہاردےگی، داخلےہمیشہ کی طرح میرٹ کی بنیادپر ہی کیے جائیں گے۔ 

جی سی یومیں لاءسیٹس کے لئے وصول کی جانے والی درخواستوں کی تعدادہزاروں میں ہوتی ہیں، کوشش ہے جی سی یو ہمیشہ کی طرح بہترین لاء گریجوایٹس پیدا کرے۔