ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ پر حملے کی فوٹیج، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس

سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ پر حملے کی فوٹیج، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ رانا نعیم پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، تشدد کا واقعہ پیش آنے پر صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لے لیا۔

وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ہاتھوں میں ڈنڈے لئے سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کی طرف جارہے ہیں، ملزمان نے دفتر کے اندر گھس کر دروازہ بند کرلیا جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے تشدد سے منع کرنے کی کوشش کی، ملزمان سی ای او ایجوکیشن کو گھسیٹتے ہوۓ دفتر سے باہر لے گئے، واقعہ میں سی ای او ایجوکیشن شدید زخمی ہوگئے۔


سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا، سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ رانا نعیم پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، صوبائی وزیرتعلیم نے ملزمان کی گرفتاری کی فوری یقین دہانی کروائی۔ 

سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،  ڈپٹی کمشنر عمران مارتھ نے سی ای او ایجوکیشن رانا نعیم عباس کی ہسپتال میں عیادت کی۔