ثمرہ فاطمہ:مون سون کا 11واں سپیل،آج بھی لاہور میں 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بارش کے باوجود شہر میں حبس اور گرمی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دوران بارش احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App