مشہور اداکارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی

 مشہور اداکارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تُرکیہ میں ایک مشہور ادا کارہ نے کل پیر کے روز 36سال کی عمر میں اپنے سرمیں گولی مار کرخودکشی کرلی۔

 ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔

  ذرائع نے انکشاف کیا کہ محلے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے گولی چلنے کی آواز سنی، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے فنکار کو مردہ حالت میں پایا۔

 کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے شہر کے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

 اس خبر نے ترکیہ کی فنکار برادری اور عوامی حلقوں میں صدمے کی لہر دوڑا دی، یہ قابل ذکر ہے کہ مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں "دی واریر،" "میٹر آف آنر،" "سکاریہ فرات،" "دی لٹل ڈے"، "ڈریمز اینڈ ہوپس" اور "ایلف" شامل ہیں۔