سٹی 42: موٹر وے اور قومی شاہرات پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر کم سے کم جرمانہ ڈیڑھ سو سے بڑھا کر پانچ سو کر دیا گیا ۔ اوور سپیڈ کا جرمانہ 750 سے 25 سو روپے کر دیا گیا ۔ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کرنے کا جرمانہ 300 سے15 سو روپے کر دیا گیا ۔
ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نا دینے کا جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5000 کر دیا گیا ۔ پولیس گاڑی کی لائٹس استعبال کرنے کا جرمانہ پانچ ہزار مقرر کیا گیا ۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا جرمانہ پانچ سو روپے مقرر
ہیوی لائٹس کے استعنال پر جرمانہ دو ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ۔