ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک اور آفت نے سر اٹھا لیا، ہرطرف تباہی  

سیلاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،جنوبی پنجاب،سٹی42
کیپشن: Flood victims,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک میں آنے والے سیلاب نے جہاں ہر طرف تباہی پھیلا دی وہیں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں اموات کی تعداد 1545 ہوگئی ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ، 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان میں بھی بپھری موجوں نے ہر چیز تہس نہس کردی ہے، اربوں روپے کی املاک تباہ ہوچکی، غذائی قلت کی وجہ سے متاثرین کو نئی آفت نے آن لیا ہے، پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی ابتر ہے، بے گھری کا دکھ جھیلنے والے مسیحا کے منتظر ہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، متاثرین بے یارو مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، انفراسٹرکچربھی تباہ ہوچکا ہے، دور دراز دیہات تک امداد پہنچانا بڑا امتحان بن گیا ہے۔

شدید بارشوں کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں سے لاکھوں گھر تباہ اور سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں،کھڑی فصلیں خراب ہوچکی، کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہو چکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، بنوں میں بارش نے پھر قیامت ڈھادی ہے، نواحی علاقے غوری والا میں مکان کی چھت گرنے سے دو کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں، لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔