پاکستان سےدبئی جانے والی پرواز میں ہنگامہ آرائی، ویڈیو وائرل

misbehave
کیپشن: misbehave
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی جانے والی پرواز میں ہنگامہ آرائی، مسافر کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز پی کے-283 میں ایک شخص سوار ہوا، فلائٹ کے اڑان بھرنے کے بعد اُس شخص نے عملے سے کہا کہ اُسے طیارے سے نیچے اتارا جائے۔

بعد ازاں اُس شخص نے پرواز کے دوران سیٹوں پر لاتیں اور مُکے مارنا شروع کردیے اور طیارے کی کھڑکی کے شیشے کو بھی نقصان پہنچایا جس سے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پرواز کے دبئی پہنچنے پر عملے نے مسافر کو سیکیورٹی کے حوالے کردیا، بعد ازاں مقامی حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو اطلاع دی جس نے مسافر کو واپس لانے کے لیے اسلام آباد سے 2 رکنی ٹیم روانہ کی۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرواز کا عملہ مسافر کو پُرسکون رہنے کی تلقین کی لیکن عملے کے ارکان کے مطابق مسافر نے اذان دی اور نماز پڑھنا شروع کردی تھی جس کے بعد وہ نیچے لیٹ گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران پرواز مسافر کی غیر معمولی حرکتوں پر کیبن کریو نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے۔