ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد

ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی صدر ٹرمپ نے  چینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر ملک بھر میں بالترتیب 20 ستمبر اور 12 نومبر سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے ملک بھر میں 20 ستمبر سے دونوں ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ماہ 7 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کی کمپنی ” بائٹ ڈانس “ اور وی چیٹ کی کمپنی ” ٹنسنٹ“ کے ساتھ امریکی کمپنیوں کو کاروباری لین دین 45 دنوں کے اندر ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی معیاد ختم ہونے پر اب مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے دستخط کردہ حکم نامے میں یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی اور جس کے لیے بہترین وقت امریکی صدرتی انتخاب سے قبل کا ہے۔

چین نے امریکا کو جواب دیا تھا کہ صدر ٹرمپ چینی کمپنیوں کو ہراساں کر رہے ہیں، ہم نہ تو دباؤ میں آئیں گے اور نہ کسی کو ٹک ٹاک چرانے کی اجازت دیں گے، ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات نہ صرف آزاد تجارت، شفافیت اور غیر امتیازی سلوک کے خلاف ہے بلکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مارکیٹ اکانومی کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ان چینی ایپس پر امریکی صارفین اور اہم شخصیات کا ڈیٹا جاسوسی کی نیت سے چین کو فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں اور گزشتہ روز ٹک ٹاک کے ساتھ اوریکل کے معاہدے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer