ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی جس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن ہیں جبکہ حکمران جماعت کے فیصل واوڈا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹیکس ادا ہی نہیں کیا۔

 

ایف بی آر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362، وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449، بلاول بھٹو نے  2 لاکھ 94 ہزار 117، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8 ہزار 948، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 ٹیکس دیا۔

 

شہباز شریف نے97 لاکھ 30 ہزار 545، آصف زرداری نے 28لاکھ 91 ہزار 455، حماداظہر نے22 ہزار445، شاہ محمود قریشی نے ایک لاکھ 83 ہزار 900، حمزہ شہبازنے87  لاکھ5  ہزار 368، سراج الحق نے  2لاکھ16 ہزار 800، شبلی فراز  نے 3 لاکھ67 ہزار 460، اعظم خان سواتی نے5 لاکھ90  ہزار 916، چودھری تنویر احمد خان نے 32لاکھ 38ہزار733، وزیردفاع پرویزخٹک نے18 لاکھ  26 ہزار899، وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے 53 لاکھ  46ہزار342 ٹیکس دیا۔

 

شیخ رشید احمد نے 5لاکھ 79 ہزار11، وفاقی وزیر غلام سرورخان نے 10 لاکھ 46 ہزار669، عامرمحمود کیانی نے زیروٹیکس دیا، وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74 ہزار728روپے ٹیکس دیا۔ 

 

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے2018 میں زیروٹیکس دیا، وفاقی وزیرعلی زیدی نے 8لاکھ 96 ہزار191، فوادچودھری نے 16لاکھ 98 ہزار651، ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے13لاکھ 88 ہزار75، خواجہ رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ٹیکس دیا، رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751  ، احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار ،مونس الٰہی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196، ٹیکس دیا۔

   

سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار، سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار، سینیٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ، سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے 41 لاکھ 22 ہزار، سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار، سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے 15 لاکھ 91 ہزار، سینیٹر شیری رحمان نے 15 لاکھ 12 ہزار، پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کنول شوزب نے سب سے کم 165 روپے ٹیکس ادا کیا۔

 

ایف بی آر کی ڈائریکٹری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزرا سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے ٹیکس ادا نہیں کیا جن میں وفاقی وزیر آبی امور فیصل واوڈا، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، آزاد امیدوار محسن داوڑ، پی ٹی آئی کے زین قریشی، سینیٹر فیصل جاوید خان، پی پی پی رکن اسمبلی ناز بلوچ، سینیٹر فیصل جاوید، (ن) لیگ کے سینیٹر شمیم آفریدی اور رانا مقبول شامل ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer