پنجاب پولیس میں اُلٹی گنگا بہنے لگی

پنجاب پولیس میں اُلٹی گنگا بہنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب پولیس میں سینئر افسران جونئیر آسامیوں پر اور جونئیر پولیس افسران سینئر آسامیوں پر تعینات ہونے سے نئی صورتحال پیدا ہوگئی۔

پنجاب پولیس میں افسران کی تعیناتی کا معیار تبدیل ہونے سے عجیب وغریب صورتحال پیدا ہوچکی ہے، ڈی آئی جی کی سیٹ پر ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کو ڈی آئی جی کی سیٹ پر لگایا گیا ہے، 2 ایڈیشنل آئی جیز کو ڈی آئی جی کی سیٹ پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر اور کیپٹن(ر) ظفر اقبال کواَپ گریڈ کر کے تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ، رائے محمد طاہر کو ایڈیشنل آئی جی کی سیٹوں پر لگایا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈی آئی جی وسیم سیال بھی ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات ہیں، ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور احسان طفیل ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات ہیں

Sughra Afzal

Content Writer